پشاور میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آور نے فائرنگ کرکے سکھ دکاندار کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز پشاور کے علاقے دیر کالونی میں پیش آیا۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کے تلاش کےلیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
پولیس کے مطابق جائے وقوع سے 30 بور پستول کے خول اور دیگر اہم شواہد اکٹھا کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہے۔
دوسرے جانب خیبرپختونخوا حکومت نے مقتول کے ورثا کو 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا اور لواحقین کو قاتلوں کی فوری گرفتاری کی یقین دہانی کرادی ہے۔
صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ اقلیتی برادری کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات یقینی بنائیں گے۔