کراچی کے علاقے صدر میں واقع اسٹار سٹی مال میں علی الصبح ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی، ڈاکو 30 سے زائد آئی فون لے اڑے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ اتنی سیکیورٹی کے باوجود ملزمان نے نقب زنی کی واردات کیسے کی۔
صدر کے علاقے اسٹار سٹی شاپنگ مال میں ہفتے کی صبح 7 سے 8 بجے کے درمیان فرسٹ فلور پر قائم ٹیلی مارٹ کی دکان سے نامعلوم ملزمان نے شوکیس کے شیشے توڑ کر 30 سے زائد آئی فون چوری کرکے لے گئے ۔
سٹی شاپنگ مال کے چیرمین محمد خالد کا کہنا ہے موبائل فونز کی قیمت تقریبا 80 لاکھ روپے سے زائد تھی یہ پہلا واقعہ ہوا ہے عمارت میں ایک وقت میں تقریبا 8 سے 10 سیکیورٹی گارڈز تعینات ہوتے ہیں شبہ ہے واردات میں سیکیورٹی ملوث ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے ہم مینٹیننس کی مدد میں لاکھوں روپے دیتے ہیں اس کے باوجود سٹی شاپنگ مال میں واردات ہوجاتی ہے یہ ایک سوالیہ نشان ہے ہماری دکانوں میں شٹر نہیں ہوتے دکانیں بند ہونے کےبعد صرف شوکیس کو تالا لگاتے ہیں اس کے شیشے کے دروازے بھی نہیں ہے اب تو دکانوں میں شٹر بھی لگانا پڑے گا۔
پریڈی پولیس کے مطابق اسٹار سٹی شاپنگ مال کے سیکیورٹی گارڈز سے تفتیش کا آغاز کردیا گیاہے بہت جلد ملزمان قانون کے شکنجے میں ہونگے ۔
دکانداروں کا کہنا ہے شاپنگ مال بند ہونے کےبعد اندر کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں ہوتی ، یہاں تک کے دکان کا مالک بھی آئے تو اسے اندر جانے نہیں دیا جاتا ہنگامی صورت میں دکان کا مالک یونین کے چیرمین سے فون پر بات کرے پھر اسے جانے کی اجازت ملے گی۔