ڈیرہ اسماعیل خان:باغ سکون پارک کے قریب دو موٹرسائیکلوں کے تصادم میں ایک ہی خاندان کے دو نوجوان جاں بحق جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔
بند دھپانوالہ پر باغ سکون پارک کے قریب دو موٹرسائیکلوں کے تصادم میں یونین کونسل نمبر5کے کونسلر حافظ محمد طیب بلوچ کا جوانسال بیٹا حافظ محمد ابوبکر اور اس کا قریبی رشتہ دار نوجوان محمد انس جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک اور موٹرسائیکل پر سوار نوجوان شدید زخمی ہوگیا‘ جسے فوری طور پر سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا گیا۔
جاں بحق ہونیوالے نوجوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں بڑی تعداد میں معززین علاقہ‘ رشتہ داروں اور منتخب نمائندوں نے شرکت کی‘ بعد میں مرحومین کو ان کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔