نوشہرہ میں 10لاکھ روپے کی ڈکیتی 

نوشہرہ:نوشہرہ کے علاقہ جہانگیرہ چوک میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات کے دوران سائیکل پر سوار 4ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر تاجر کو لوٹ لیا۔

 تاجر بینک سے 10لاکھ روپے کی نقدی نکال کر اپنی گاڑی کی طرف آرہا تھا کہ ڈاکوؤں نے اس کو دبوچ لیا، اور رقم لیکر فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جان عالم ولد دلاور خان سکنہ ڈھیری خٹک جہانگیرہ نے پولیس کو بتایا کہ میں اپنی پک اپ نمبر 4818سوات میں جہانگیرہ آیا۔

میرے ساتھ دوسرا ساتھی خان زمان بھی تھا جو کہ وہ گاڑی میں بیٹھا رہا اور میں بینک سے 10لاکھ روپے نکلوانے گیا جب رقم بینک سے نکالی اور اپنی گاڑی کی طرف آرہا تھا۔

 اس دوران 2موٹرسائیکلوں پر سوار 4نامعلوم  افراد نے مجھ پر اسلحہ تان اور مجھ سے 10لاکھ روپے نقد اور 2موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔