میٹا نے ایک حیرت انگیز اے آئی ماڈل تیار کرلیا

آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سسٹم کو اشیا شناخت کرنے کے لیے تربیت کی ضرورت ہوتی ہے مگر میٹا نے ایسی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو چیزوں کو بغیر کسی مدد کے تلاش کرسکتی ہے۔

سوشل میڈیا کمپنی کی جانب سے سیگمنٹ اینی تھنگ نامی اے آئی ماڈل کے حوالے سے تفصیلات جاری کی ہیں۔

یہ اے آئی ماڈل تصاویر اور ویڈیوز میں موجود اشیا کو پہچان سکتا ہے اور اسے کسی قسم کے تربیتی ڈیٹا کی ضرورت نہیں ہوتی۔

کسی بھی ویڈیو یا تصویر میں مختلف اشیا کو سلیکٹ کرنے یا ٹیکسٹ پروموٹ کے ذریعے آپ اے آئی ماڈل سے چیزوں کو شناخت کرنے کا کہہ سکتے ہیں۔

یہ ماڈل دیگر ماڈلز کے ساتھ مل کر بھی کام کر سکتا ہے اور اس کی مدد سے 3 ڈی تصاویر تیار کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

میٹا کے مطابق یہ اے آئی ماڈل ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ یہ ماڈل تحقیقی مقاصد کے لیے تیار کیا گیا ہے اور اسے کمرشل پراڈکٹس کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

کمپنی نے تسلیم کیا کہ موجودہ ماڈل میں خامیاں ہو سکتی ہیں۔

خیال رہے کہ میٹا کی جانب سے سوشل میڈیا ایپس کے لیے جنریٹیو اے آئی ماڈلز کو تیار کرنے پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔