محکمہ آثار قدیمہ کی ایک رپورٹ منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک سروے کا حوالہ دے کردعویٰ کیا گیا ہے کہ پشاور شہر میں 1800پرانے گھر ایسے ہیں جن کو آثار قدیمہ کی فہرست میں ڈال کر عالمی ورثہ قرار دیا جا سکتا ہے یہ سروے 2018میں ہو اتھا گزشتہ 5سالوں میں اس کا م پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔بقول شاعر ”ہوئی تاخیر تو کچھ باعث تاخیر بھی تھا“ اس حوالے سے ما لی وسائل کی کمی کا ذکر آیا ہے اور ما لی وسائل کی کمی کے حوالے سے ایک بارپھر 40سال پرانی بات دہرائی گئی ہے کہ پشاور شہر میں بر صغیر کے دو مشہور اداکاروں دلیپ کما ر اور راج کپور کے گھر وں کو محفوظ کر کے عجا ئب گھر بنا نے کی دیرینہ ارزو پوری نہیں ہو ئی۔ پوری کیا ہو تی اس پر کا م ہی شروع نہیں ہوا ہم تھوڑا ساوقت نکا ل کر غور کریں تو پشاور شہر کے 101مسائل میں سے یہ بھی ایک مسئلہ ہے دنیا کے قدیم شہروں کی ایک نما یاں نشا نی ان کی فصیل یا دیوار ہو تی ہے دیوار کے ساتھ دروازوں کا ذکر آتا ہے اور شہر کے اہم حصے دروازوں کے نا موں سے پہچا نے جا تے ہیں پشاور شہر کی فصیل بھی ہے اس کے مشہور دروازے بھی ہیں سچ پو چھئے تو اکثر دروازے اکھڑ گئے، نا بود ہوئے، صرف نا م با قی ہیں، فصیل شہر بھی تجاوزات کی زد میں ہے ایک زما نے میں چوک یا د گار کی بحا لی اور تزئین وارائش کا بڑا ذکر ہوا مگر اس کا حال پہلے سے بد تر ہے،تحصیل گور کٹھڑی کی بحا لی اور سجا وٹ کا شور و غا بلند ہوا پھر چراغوں میں روشنی نہ رہی ابھی سات سال پہلے کی بات ہے پشاور ہیری ٹیج ٹریل کا نا م آیا اس پر کام شروع ہو ا مگر بر سر زمین حقیقت یہ ہے کہ اس کو کسی بد خواہ کی نظر لگ گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیری ٹیج ٹریل اب خراب حا لت میں ہے بتا یا گیا ہے کہ زیا دہ تر لو گوں نے این اوسی لیکر اپنے مکا نا ت کے ڈھا نچوں میں تبدیل کی ہے یا سجا وٹ کا کام کیا ہے حالانکہ یہ مخصوص مہا رت رکھنے والوں کا کا م ہے اور محکمہ آثار قدیمہ کا مینڈیٹ ہے نیز شہر کو سیا حوں کے لئے کھو لنے سے پہلے ٹریفک اور بجلی کے مسائل کو حل کر نے کی ضرورت ہے اور تجا وز ات کو ہٹا نے کا مسئلہ بھی درپیش ہے رپورٹ میں بتا یا گیا کہ مسجد مہا بت خان کی تزئین اور بحالی کا کام 15سالوں میں پورا نہ ہو سکا،مسجد کی 46دکا نوں میں سے صرف 4دکا نیں محکمہ اوقاف کو مل چکی ہیں۔ یہاں آثا ر قدیمہ کے تحفظ کے بارے میں چین، فرانس، ایران، مصر، اور روس کی مثال دینا شا ید منا سب نہ ہو نیپا ل کی مثا ل کا فی ہو گی، سیا سی، معا شی اور معا شرتی لحا ظ سے نیپا ل خیبر پختونخوا کے لئے مثا ل ہے جہاں آثار قدیمہ کے تحفظ اور سیا حت کے فروغ پر قابل قدر کا م ہوا ہے وطن عزیز پا کستان میں لا ہور کے پرا نے شہر میں آثار قدیمہ کی بحا لی اور تزئین آرائش کا مثا لی کام ہوا ہے یونیسکو کے ساتھ آغا خان ٹر سٹ فار کلچر کے ما ہرین دن رات کا م کر رہے ہیں مسجد وزیر خان اور شا ہی حما م کو تجاوزات سے آزاد کر کے مکمل طور پر بحا ل کیا گیا ہے دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ 20سالوں میں 4حکومتیں تبدیل ہوئیں آثار قدیمہ کی بحا لی کاکام متا ثرنہیں ہوا خیبر پختونخوا میں تاہم پا لیسی کا فقدان ہے اس لئے شہر کے تاریخی آثار مٹ رہے ہیں، 1800قدیم عمار توں کو سیا حوں کے لئے کھو لا گیا تو پشاور شہر کی تاریخی حیثیت بحا ل ہو گی اور سیا حت کے ذریعے حکومت اور عوام کے لئے نقد آمد نی میں تبدیل ہو جا ئیگی۔ اس وقت دنیا کے کئی ممالک میں سیاحت کے شعبے سے جو کمائی کی جارہی ہے اس کی مثال نہیں ملتی خاص طور پر قدیم آثار کی حفاظت کر کے انہیں دنیا کے لئے کھولنے اور سیاحوں کو اس طرف راغب کرنے سے ہم مشکل معاشی حالات سے نکل سکتے ہیں۔
اشتہار
مقبول خبریں
روم کی گلیوں میں
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ترمیم کا تما شہ
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ثقافت اور ثقافت
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
فلسطینی بچوں کے لئے
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
چل اڑ جا رے پنچھی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ری پبلکن پارٹی کی جیت
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
10بجے کا مطلب
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
روم ایک دن میں نہیں بنا
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
سیاسی تاریخ کا ایک باب
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی