پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر ایک بار پھر بڑھنے لگ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج کاروبار کے آغاز میں سستا ہونے والا ڈالر بعد میں مہنگا ہونے لگا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو نے کے بعد 284 روپے کا ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپیہ مہنگا ہونے کے بعد 289 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس سے قبل دن کے آغاز میں انٹربینک میں ڈالر 48 پیسے سستا ہو ا تھا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 42 پیسے کا ہوگیا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 288 روپے پر فروخت ہو رہا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا جو کچھ دیر بعد ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 4 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 452 پر پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس 40 ہزار 448 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔