کتنے فیصد پاکستانی اسمارٹ فون کے بغیر ایک دن بھی گزارا مشکل سمجھتے ہیں؟ سروے جاری

31فیصد پاکستانیوں نے اسمارٹ فون کے بغیر ایک دن بھی گزارا مشکل قرار دے دیا۔

گیلپ پاکستان کی جانب سے عوام کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق 31فیصد پاکستانیوں نے اسمارٹ فون کے بغیر ایک دن بھی گزارا مشکل قرار دے دیا اور کہا کہ یہ زندگی کی اہم ضرورت ہے اس کے بغیر رہنا ممکن نہیں۔

البتہ 42 فیصد نے اسمارٹ فون کے بغیر ایک ماہ آرام سےگزارنےکا کہا۔

 اسمارٹ فون کے بغیر ایک دن بھی گزارنےکو مشکل کہنے والوں کی سب سے زیادہ شرح 30سال سے 50 سال کی عمرکے 33فیصدافراد میں نظر آئی ۔

جب کہ 30 سال سے کم عمر کے نوجوانوں میں یہ شرح 29 فیصد دیکھی گئی۔

سروے میں کسی پاکستانی نے یہ نہیں کہا کہ وہ اسمارٹ فون کے بغیر رہ سکتا ہے۔