پاکستان ریلوے کا مین سرور لنک ڈاؤن ہونے سے ریزرویشن دفاتر میں ٹکٹوں کی بکنگ بند ہوگئی۔
پاکستان ریلوے کا مین سرور لنک ڈاؤن ہوگیا، جس کے بعد ملک بھر کے ریزرویشن دفاتر میں ٹکٹوں کی بکنگ بند ہوگئی۔
مین سرور لنک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے سہ پہر پونے 3 بجے سے ملک بھر کے ریزرویشن دفاتر میں ٹکٹوں کی بکنگ بند کرنا پڑ گئی۔
لاہور میں پردیسیوں کی ریزرویشن دفاتر میں لمبی قطاریں لگ گئیں۔ سسٹم کب بحال ہوگا ریزرویشن کا عملہ لاعلم ہے۔
سی ای او ریلوے ارشد سلام کے مطابق این ٹی سی ڈیٹا بیس میں جگہ کی کمی کی وجہ سے مسئلہ پیش آیا، امید ہے جلد مسئلہ حل ہو جائے گا۔