لاہور:وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ کچھ ہفتوں میں ہمارے پاس پیٹرولیم مصنوعات کے کارگو آجائیں گے اور امید ہے عیدالاضحی تک پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اچھی خبریں آئیں گی۔
سیاست میں رواداری کو دوبارہ واپس آنا چاہیے سیاست میں اختلافات کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے۔
ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے کچھ لوگوں کو خیال تھا کہ حکومت نہیں لینی چاہیے جب حکومت میں آئے تو نوازشریف چاہتے تھے فوری الیکشن میں جائیں،غریب لوگوں پرمہنگائی کا بوجھ بڑھا جس پرہمیں مشکلات ہیں،حکومت میں آئے تو معاشی حالات اندازے سے زیادہ خراب تھے۔
انہوں نے کہا کہ مصطفی نواز نے پیپلز پارٹی سے علیحدگی کے باوجود پارٹی پرتنقید نہیں کی، وزارت پارٹی کی امانت ہے جب کہا جائیگا چھوڑ دوں گا، ہمارے ملک میں 2کروڑ موٹرسائیکل اور 37لاکھ گاڑیاں ہیں کوشش کر رہے ہیں کہ غریب طبقے کو ریلیف دیں۔