عید کی چھٹیوں کے بعد انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر سستا ہوا تاہم کچھ دیر بعد ڈالر مہنگا ہونے لگا۔
انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 29 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 284 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔
عید کی چھٹیوں سے قبل کاروبار کے آخری دن ڈالر 283 روپے 46 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہونے کے بعد 291 روپے 80 پیسے کا ہو گیا ہے۔