اسلام آباد: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو گزشتہ سال 88 ارب روپے کا خسارہ ہوا ہے۔
وزارت ہوا بازی نے پی آئی اے خسارے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی جس کے مطابق گزشتہ6 سال میں پی آئی اے کو 343 ارب کا خسارہ ہوا۔
وزارت ہوا بازی کے مطابق ایئر لائن آپریشنل لاگت میں اضافے سے نقصان میں اضافہ ہوا جبکہ کووڈ کے دوران کارگو چارٹرڈ آپریشنز سے پی آئی اے نقصان میں کمی آئی۔