حکومت پاکستان نے یکم مئی کومزدورڈے پرعام تعطیل کااعلان کردیا،حکومت پاکستان کی جانب سےاسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو عام تعطیل کے سبب بند رہے گا۔
اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز کارپوریشن کے دفاتر ٹیکس وصولی کیلئے 29 اور 30 اپریل کو شام 6 بجے تک کھلیں گے،کمرشل بینکوں کی مجاز برانچیں بھی ہفتے اور اتوار کو ٹیکس وصولی کیلئے کھلی رہیں گی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج یکم مئی کومزدورڈے پربندرہی گی،پاکستان اسٹاک ایکسچینج نےاعلامیہ جاری کردیا۔