اسلام آباد: سارک ممالک کے مرکزی بینکس کا اجلاس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔
سارک ممالک کے مرکزی بینکس کا 2 روزہ اجلاس آج سے اسلام آباد میں گورنر اسٹیٹ بینک کی صدارت میں شروع ہوگا۔
اجلاس میں سری لنکا، نیپال، افغانستان، مالدیپ، بنگلادیش کے مرکزی بینکس کے گورنرز شرکت کرینگے جبکہ بھارتی مرکزی بینک کے صدر نے شرکت کی تصدیق نہیں کی۔