ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کردیا گیا۔
وزارت مذہبی امور نے 8 ہزار حج کوٹہ واپس کرنے کی تصدیق کر دی۔ مہنگے حج کے سبب بہت سے پاکستانی درخواستیں ہی نہ دے سکے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت کم درخواستیں موصول ہونے پر حج کوٹہ واپس کرنا پڑا، کوٹہ واپس نہ کرنے پر اخراجات کی مد میں 24ملین ڈالرز اضافی ادا کرنا پڑتے۔
یاد رہے کہ پاکستان کو کئی برس بعد ایک لاکھ 79ہزار کا پورا حج کوٹہ ملا تھاجسے مکمل استعمال نہ کیا جاسکا۔