پیرو، سونے کی کان میں آتشزدگی سے 27افراد ہلاک

 لیما:لاطینی امریکہ کے ملک پیرو کے جنوبی شہر اریکیپا میں سونے کی کان میں آگ لگنے سے کم از کم 27افراد ہلاک ہو گئے۔

دو عشروں سے زائد عرصے کے دوران پیرو میں سونے کی کان میں آتشزدگی کا یہ بدترین واقعہ ہے جس میں کان کنوں سمیت 27افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے کی صبح سونے کی کان میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس کے نتیجے میں داخلی راستہ بند ہوگیا اور کان میں دھواں بھرگیا جس کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں،