چین کی جانب سے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کینیڈین سفارت کار کو ملک بدر کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
کینیڈا کی جانب سے چینی سفارتکار کو ملک سے نکالنے کے بعد چین نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے کینیڈین سفارت کار کو ملک بدر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارتِ خارجہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہےکہ شنگھائی میں تعینات کینیڈین سفارت کار کو ملک بدر کیا جائے، کینیڈین سفارت کار کو ملک سے نکلالنا کینیڈا کی طرف سے کیے جانے والے عمل کا جواب ہو گا۔
واضح رہے کہ چینی وزراتِ خارجہ کے مطابق شنگھائی میں تعینات کینیڈین سفارت کار کو 13 مئی تک ملک چھوڑنے کا کہا گیا ہے۔