چارپائی آن لائن پلیٹ فارم پرلاکھوں میں فروخت

آن لائن پلیٹ فارم پر چارپائی ساڑھے3 لاکھ سے زائد پاکستانی روپےمیں فروخت ۔

 امریکن ای کامرس Etsy کی ویب سائٹ پر روایتی چارپائی کو لگ بھگ تین لاکھ پاکستانی روپے میں فروخت کیا گیا، جبکہ اس کا اسٹاک بھی محدود بتایا جا رہا ہے۔

 آن لائن شاپنگ کے دور میں حال ہی ایک امریکی ای کامرس کمپنی Etsy نے ایک چارپائی کو بھی اپنی ویب سائٹ پر فروخت ہونے کے لیے پیش کیا۔ جس کی قیمت 112,168 بھارتی روپے رکھی گئی ہے۔

پورٹل نے چارپائی کی تفصیلات میں بتایا کہ یہ ایک ہاتھ سے تیار کردہ پروڈکٹ ہے جسے لکڑی اور رسیوں کی مدد سے بنایا گیا ہے ۔