برطانیہ کی جانب سے یوکرین کو کروز میزائلوں کی فراہمی کا انکشاف ہوا ہے۔
جاپانی خبررساں ادارے نے برطانوی وزیر دفاع بین والس کے حوالے سے بتایا کہ ان کا ملک یوکرین کو کروز میزائل فراہم کر رہا ہے، روسی جارحیت سے نبرد آزما ہونے کی کوششوں میں ان میزائلوں کی استعداد کو اجاگر کیا ۔
انہوں نے کہا کہ اِن میزائلوں کی مار کی حد روسی میزائلوں کی نسبت کم ہے جو دو ہزار کلومیٹر سے زیادہ فاصلے تک پرواز کر سکتے ہیں۔بین والس نے کہا کہ روس کو یہ ادراک کرنا چاہیے کہ اس کے اپنے جارحانہ اقدامات کے باعث برطانیہ یوکرین کو میزائل فراہم کر رہا ہے۔
سٹارم شیڈو بنانے والی کمپنی کے مطابق فضا سے مار کرنے والا یہ میزائل انفرا ریڈ سینسرز سے لیس ہے، یہ انتہائی درست نشانہ لگا سکتا ہے اور اس کی مار کی حد 250 کلومیٹر سے زیادہ ہے۔سٹارم شیڈو میزائل کی مار کی حد ان امریکی راکٹوں سے زیادہ ہے جن کی یوکرین کو فراہمی کا امریکہ نے اعلان کیا ہے۔ امریکی راکٹوں کی مار کی حد تقریبا 150 کلومیٹر ہے۔