غزہ: غزہ پر مسلسل پانچ روز کے حملوں کے بعد اسرائیل اور فلسطین جنگ بندی پر آمادہ ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی بمباری سے 5 روز کے دوران 33 فلسطینی شہیدہو چکے ہیں۔
اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ فلسطین کے حملوں میں 2 اسرائیلی ہلاک ہوئے۔ مصر کی جانب سے فریقین سے جنگ بندی پر عمل درآمد کی اپیل کی گئی ہے۔
دوسری جانب فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے 75 برس مکمل ہونے پر لندن میں ریلی اور احتجاج بھی کیا گیا۔