اسلام آباد:عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان سے 8 ارب ڈالر فنانسنگ کا مطالبہ نہیں کیا۔
پاکستان میں آئی ایم ایف کی ترجمان ایسٹر پیریز نے جاری بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کے شراکت داروں کی طرف سے مالی معاونت پرحمایت جاری رکھے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے 8 ارب ڈالر فنانسنگ کا مطالبہ نہیں کیا، نویں جائزے میں طے شدہ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔