برطانیہ لیسٹر فسادات میں مودی کی جماعت کے ملوث ہونے کا انکشاف

برطانوی اخبار میل آن سنڈے  نے لیسٹر فسادات میں مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مداخلت کا انکشاف کردیا ہے۔

برطانوی اخبار میل آن سنڈے نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ لیسٹر فسادات کو مودی کی جماعت نے ہوا دی تھی۔

رپورٹ کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی نے لیسٹرمیں لوگوں کو تشدد پر اکسانے کی کوشش کی، بی جے پی کارکنان نے واٹس ایپ گروپس پر ہندو مظاہرین کو سڑکوں پر آنے کیلئے ترغیب دی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق واٹس ایپ پر ترغیب دینا بذریعہ سوشل میڈیا برطانیہ میں مداخلت کی سنگین مثال ہے۔

رپورٹ کے مطابق بی جے پی برطانوی سیاست میں داخل ہونے کیلئے کونسلر منتخب کرانے کی کوشش کر سکتی ہے، ایسے عناصر کو قومی سیاست میں آنے سے قبل روکنا ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 28 اگست کو پاک بھارت میچ کے بعد برطانوی شہر میں پرتشدد مظاہرے، فسادات ہوئے تھے۔