سرکاری دستاویز کے مطابق 15 روز کے دوران پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 5.6 فیصد کمی ہوئی ہے۔
دستاویزات کے مطابق فی لٹر پٹرول پر پٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی کی شرح پچاس روپے جبکہ او ایم سی اور ڈیلر مارجن بالترتیب چھ اور سات روپے کی سطح پر برقرارہیں۔ ڈیزل پرلیوی 50 روپے کی سطح پر جبکہ ڈیلرمارجن 7 روپے برقرار ہے۔
سرکاری دستاویز کے مطابق پندرہ روز میں پٹرول پر فریٹ مارجن میں چھتیس پیسے کمی گئی۔ پٹرول پر حکومت کی جانب سے تاحال سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جا رہا۔
یکم مئی کو فی لٹر پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 215 روپے تھی جو پندرہ مئی کو 203 روپے 26 پیسے رہی۔ ڈیزل پر فریٹ مارجن چار روپے باسٹھ پیسےسےکم کرکے دو روپے مقرر کر دیا گیا۔
ڈیزل پر آئل مارکٹینگ مارجن میں بھی پچیس پیسے کی کمی کی گئی۔ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت یکم مئی کو 229 روپے بارہ پیسے جبکہ 15 مئی کو ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 192 روپے 75 پیسے رہی۔ پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں بارہ روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں 37 روپے فی لیٹر کمی ہوئی۔