ٹورنٹو: پاکستان کی صورتحال پر 16کینیڈین اراکین پارلیمنٹ نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو خط لکھ دیا۔ خط کے متن کے مطابق پاکستان میں پرامن مظاہروں کی اجازت ہونی چاہیے، پاکستان میں تشددکے تمام واقعات سمیت بیگناہ شہریوں، صحافیوں اور دیگر افراد کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔
متن کے مطابق گرفتار افراد پر مقدمات سول عدالت میں چلائیجانے چاہئیں، عمران خان پر عائد الزامات کھلی عدالت میں واضح کیے جائیں اور پاکستانیوں کو اپنی قسمت کا فیصلہ آزاد اور شفاف انتخابات سے کرنا چاہیے۔
خط کے متن میں یہ بھی لکھا گیا کہ پاکستان میں جمہوری اقدار کی حکمرانی کیلئے ساتھ دیں گے، پاکستان کی صورتحال پرآپ کے ٹھوس ردعمل کے منتظر ہیں۔ خط پر کینیڈین اراکین پارلیمنٹ اقرا خالد، شفقت علی، سمیر زبیری، پال شیانگ، یاسر نقوی اور دیگر نے دستخط کیے۔