جی سیون ممالک کے سربراہان نے روس پر نئی پابندیوں کا اعلان کردیا

امریکی صدر بائیڈن اورعالمی رہنماؤں نے روس پر نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے مشترکہ بیان میں کہا کہ یوکرین کی مالی، انسانی اور فوجی مدد جاری رکھیں گے۔

جاپان کے شہر ہیروشیما میں جی سیون ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں روس پر تین سو نئی پابندیوں کا اعلان کیا گیا۔

روس کے خلاف برآمدی کنٹرول مزید سخت کرتے ہوئے انجینئرنگ، تعمیرات، مینوفیکچرنگ، ایئرانڈسٹری اور دفاعی شعبے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کے یوکرین پرغیرقانونی حملے کے خلاف کھڑے رہیں گے، روس کو توانائی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

مزید کہا کہ یوکرین کی مالی، انسانی، فوجی اور سفارتی مدد جاری رکھیں گے اور یوکرین کے لیے ہماری حمایت میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔