ترکیہ کے صدارتی انتخابات کے حتمی مرحلے سے قبل تیسرے نمبر پر آنے والے امیدوار سنان اوغنان نے صدر رجب طیب اردوان کی حمایت کا اعلان کردیا۔
14 مئی کو ترکیہ میں صدارتی انتخابات میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کرسکا تھا۔
صدارتی انتخابات میں صدر اردوان نے 2 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے اور وہ 49.50 فیصد ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے۔
ان کے مدمقابل اپوزیشن امیدوار کمال قلیچ دار اوغلو 44.89 فیصد ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے جبکہ سنان اوغنان 5.17 فیصد ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے تھے۔
کسی بھی امیدوار کی جانب سے 50 فیصد ووٹ نہ لینے کے باعث اب پہلے دو امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا اور 28 مئی کو دوبارہ پولنگ ہوگی۔
پولنگ سے ایک ہفتہ قبل تیسرے نمبر پر آنے والے صدارتی امیدوار سنان اوغنان نے صدر رجب طیب اردوان کی حمایت کا اعلان کردیا۔
خیال رہے کہ دنیا بھر میں حمتی مرحلے کیلئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے اور پاکستان سمیت کئی ممالک میں رہنے والے ترک شہریوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرلیا ہے۔