اداکار احسن خان کے ہاں ننھی پری کی آمد

کراچی: پاکستان شوبز کے مشہور اداکار و میزبان احسن خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر بلاگر اور رائٹر فیصل کپاڈیا احسن خان کی اپنی بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سُنائی ہے۔

https://www.instagram.com/p/CtKRj38tjFC/?utm_source=ig_web_copy_link

فیصل کپاڈیہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ’میری بھتیجی کو دنیا میں خوش آمدید اور احسن خان اور ان کی اہلیہ فاطمہ کو بہت بارکباد! یہ آپ دونوں کی مہربان اور  خوش اخلاق ہو اور ایک لمبی خوش اور مکمل زندگی ہو۔‘

Ahsan Khan Family Pics with Wife, Daughter, Sons, and Siblings

احسن خان کے مداحوں کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر انہیں مبارکباد دی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ یہ اداکار کی چوتھی اولاد ہے ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی بھی ہے۔