سیف علی خان کی سیکیورٹی رونت رائے کی کمپنی کے سپرد

بھارتی اداکار سیف علی خان کی سیکیورٹی اداکار رونت رائے کی سیکیورٹی فرم کے سپرد کردی گئی ہے۔ 

سیف علی خان منگل کو لیلاوتی اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اپنے ممبئی والے گھر پہنچے تو ان کے چہرے پر مسکراہٹ نمایاں تھی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سیف علی خان کے گھر چوری کی واردات کی کوشش کے دوران ملزم نے انہیں زخمی کردیا گیا جس کے بعد اداکار اسپتال میں زیر علاج تھے۔ 

اس واقعے نے پورے بھارت کو حیرت میں ڈال دیا تھا جس کے بعد سے ان کی رہائش گاہ اور ذاتی سیکیورٹی ٹیم پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ 

تاہم اب تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ سیف علی خان کی سیکیورٹی کیلئے اداکار رونت رائے سیکیورٹی کمپنی کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے جب رونت رائے سے رابطہ کیا تو انہوں نے سیف کو فراہم کی جانے والی سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ 

تاہم انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا، ’ہم پہلے ہی سیف کے ساتھ موجود ہیں۔ وہ اب ٹھیک ہیں اور گھر واپس آچکے ہیں۔‘