بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی مایہ ناز خاتون نجومی آنجہانی بابا وانگا نے اس بار بھی 2023 کے حوالے سے پیشگوئیوں کی ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق انہوں نے مرنے سے پہلے کئی پیش گوئیاں کی تھیں جن میں سے ایک 9/11 کی مبینہ پیش گوئی بھی تھی۔
بابا وانگا نے 2023 سے متعلق بھی خوفناک پیش گوئی کی، انہوں نے ایک تباہ کُن دھماکے جوہری پاور پلانٹ کے دھماکے سے خبردار کیا تھا جس سے ایشیا میں زہریلے بادل پھیل جائیں گے۔
انہوں نے بتایا تھا کہ کئی ممالک اس جوہری دھماکے سے متاثر ہوسکتے ہیں کیونکہ اس کی وجہ سے ہوا میں کئی بیماریاں پھیل سکتی ہیں۔
-
رواں برس آنے والی نسل کو لیبارٹریز میں تیار کیا جائے گا جس اس رجحان میں اضافہ ہوگا کہ لوگ اپنے بچوں کی پیدائش لیبارٹریز میں کروائیں گے، ساتھ ہی وہ بچوں کے رنگ اور خصوصیات کا آسانی سے انتخاب کرپائیں گے۔
-
خاتون نجومی نے بتایا تھا کہ زمین کے مدار میں تبدیلی کے واضح امکانات ہیں جس کے سبب ماحولیاتی تبدیلی بھی واضح ہوگی، جبکہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے لوگوں کے لئے پریشان کُن حالات پیدا ہوجائیں گے لیکن 56 برس پیلے ہوا تھا۔
-
بابا وانگا کی ماضی میں کی جانے والی پیش گوئیوں میں یہ بھی شامل ہے کہ زمین پر رہنے والے افراد خلائی مخلوق کے حملے میں مارے جائیں گے او یہ حالات دُنیا کے بڑے ممالک میں پیش آسکتے ہیں۔
بابا وانگا کے پیروکار کہتے ہیں کہ انہوں نے شہزادی ڈیانا کی موت، سویت یونین کے خاتمہ، جرمنی کے مشرق اور مغرب کے اتحاد، 2004 میں تھائی لینڈ کے سونامی آنے کی پیش گوئیاں کی تھیں جو سچ ثابت ہوئیں۔
خیال رہے کہ انہوں نے 2022 سے متعلق بھی چند پیش گوئیاں کی تھیں جن میں سے دو یعنی خطرناک زلزلے اور سیلاب کا خطرہ اور پینے کے پانی کی قلت سچ ثابت ہوئیں۔