فیصل آباد کے نجی ہسپتال کی انتظامیہ کی مبینہ غفلت سامنے آئی ہے جس میں ایک نام کی دو خواتین کے غلط آپریشن کردیے گئے۔
لواحقین کا الزام ہے کہ ٹانگ کے مرض میں مبتلا مریضہ کے پِتےکا آپریشن اور پِتےکے مرض میں مبتلا مریضہ کی ٹانگ کا آپریشن کردیا گیا۔
سی ای او ہیلتھ کا کہنا ہے کہ معاملے کی انکوائری کےلیےکمیٹی تشکیل دے دی ہے۔