نگراں وزیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا فیروز جمال شاہ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے طوفانی بارش سے متاثرہ ضلع بنوں کے لیے 4 کروڑ روپےجاری کیے ہیں۔
فیروز جمال شاہ نے بارشوں کے بعد ہونے والے نقصانات سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیف سیکریٹری بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ بارش اور طوفان سے متاثرہ اضلاع میں ریسکیو آپریشن مکمل ہو چکا ہے۔
نگراں وزیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا نے یہ بھی بتایا ہے کہ طوفانی بارش کے باعث مختلف حادثات میں زخمی ہونے والوں کو اسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔