اسلام آباد:پاکستان کی سب سے سستی گاڑی متعارف کروا دی گئی، کراؤن گروپ نامی پاکستانی کمپنی نے محض 4 لاکھ روپے کی قیمت میں سستی ترین الیکٹرک کار پیش کر دی، آنے والے دنوں میں مزید سستی الیکٹرک گاڑیاں متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ملک کی پہلی الیکٹرک وہیکل پالیسی مرتب کی جا رہی ہے جس کا جلد نفاذ بھی کر دیا جائے گا۔
حکومت کے اس فیصلے کے باعث ملک میں جلد سستی ترین الیکٹرک گاڑیاں متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ اس سلسلے کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔
کراچی میں کراؤن گروپ نامی پاکستانی کمپنی پاکستان کی سب سے سستی ترین الیکٹرک کار متعارف کروائی ہے۔
کراؤن گروپ کی جانب سے 3 مختلف گاڑیاں پیش کی گئی ہیں۔کمپنی ایک کار، ایک رکشہ اور ایک اسکوٹی متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔