گوگل نے اپنا چہرہ بدل لیا

گوگل نے تقریباً 10 سال بعد اپنے مشہور "G" لوگو میں تبدیلی کر دی ہے۔
نئی اپڈیٹ کے تحت iOS اور Pixel فونز پر گوگل ایپ میں ایک نیا "G" لوگو متعارف کرایا گیا ہے، جو گوگل کے روایتی سرخ، پیلے، سبز اور نیلے رنگوں کو ملا کر ایک نیا انداز پیش کرتا ہے۔

یاد رہے کہ گوگل نے آخری بار ستمبر 2015 میں لوگو کا فونٹ sans-serif میں بدلا تھا اور ایک رنگین "G" متعارف کرایا تھا۔
حالیہ تبدیلی چھوٹی ضرور ہے، لیکن اسے گوگل Gemini کے لوگو کے گریڈینٹ سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

فی الحال یہ نیا لوگو صرف iOS اور Pixel صارفین کو دکھائی دے رہا ہے، جبکہ ویب اور دیگر اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر پرانا لوگو ہی استعمال ہو رہا ہے۔
گوگل نے اس بارے میں فی الحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔