کیا آپ اپنے آئی فون کی بیٹری لائف سے پریشان ہیں؟ تو آپ کیلئے خوشخبری ہے!
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایپل آئی فونز کے لیے نئے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 19 میں ایک نیا اے آئی فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جو بیٹری لائف کو زیادہ بہتر بنائے گا۔ اس فیچر کا مقصد آئی فون کی بیٹری پاور کے استعمال کو زیادہ موثر بنانا ہے۔
یہ فیچر آپ کے بیٹری ڈیٹا کا تجزیہ کرے گا اور آپ کو بتائے گا کہ کس طرح آپ مخصوص ایپس یا فیچرز کو بیٹری لائف کے زیادہ خرچ سے روک سکتے ہیں۔
گوگل نے 2018 میں اینڈرائیڈ فونز کیلئے اس جیسے فیچر "اڈاپٹیو بیٹری" کا آغاز کیا تھا، جو صارفین کی ڈیوائس کے استعمال کے انداز کا تجزیہ کرکے مدد فراہم کرتا ہے۔
آئی او ایس 19 ستمبر میں آئی فون 17 سیریز کے ساتھ متعارف ہوگا اور اس میں بیٹری لائف کی بہتر کارکردگی کے لیے مختلف جدید فیچرز شامل ہوں گے۔