تامل ناڈو: جنوبی بھارتی فلموں کے اداکار کازان خان دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کازان خان تامل اور تیلگو فلموں میں ویلن کے کرداروں کیلئے مشہور تھے۔
جنوبی بھارتی فلموں کے پروڈکشن کنٹرولر اور فلم پروڈیوسر این ایم بدوشا نے اداکار کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
کازان خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے این ایم بدوشا نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ ’مشہور ویلن اداکار کازان خان دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔ انہوں نے کئی تامل تیلگو فلموں میں اداکاری کی ہے۔‘
اداکار کی موت کی خبر سُن کر انڈسٹری کے ساتھی اداکاروں سمیت مداحوں نے سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت بھی کی۔