کراچی: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج رات سے کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ 16 جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردو بدل کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
انڈسٹری ذرائع کےمطابق آج رات سے پیٹرول قیمت میں تقریباً 2 روپےفی لیٹرکمی کا امکان ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے اضافے کا امکان ہے۔
بجٹ پر آئی ایم ایف کا اعتراض
9 جون کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال 24-2023 کا 144 کھرب 60 ارب روپے کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا جس پر آئی ایم ایف نے اعتراض اٹھادیا ہے۔
وزارت خزانہ کے جوائنٹ سیکرٹری بجٹ نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ آئی ایم ایف بجٹ کے اعداد وشمار سے مطمئن نہیں ہے، اس لیے آئندہ مالی سال کےلیے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کا ہدف 869ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جو کہ رواں مالی سال نظر ثانی شدہ ہدف 542 ارب روپے ہے، ارکان کمیٹی نے فنانس بل میں دی گئی اس ترمیم کی مخالفت کی کہ پارلیمنٹ سے منظوری کے بغیر حکومت کو پیٹرولیم لیوی میں اضافے یا کمی کے اختیارات حاصل ہو جائیں۔