اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ چند ماہ میں ہم نے معاشی طور پر بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔ اور حکومت نے معاشی استحکام کے لیے اقدامات کیے۔
انہوں ن#ے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں ہم نے معاشی طور پر بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اور اسٹاک ایکسچینج میں بہتری بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدے سے معیشت بہتری کی جانب گامزن ہوئی۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم نے معیشت کے بنیادی ڈھانچے میں اصلاحات متعارف کرانی ہیں۔ جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ترقی کے سنگ میل عبور کیے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں ڈیجیٹلائزیشن کا آغاز کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سہ ماہی بنیادوں پر معاشی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ وفاقی حکومت اخراجات میں کمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ اور خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں میں اصلاحات کر رہے ہیں۔