سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1700 روپے بڑھی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1700 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔ 

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1458 روپے اضافے سے ایک لاکھ 89 ہزار 215 روپے ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 19 ڈالر کم ہوکر 1929 ڈالر فی اونس ہے۔