عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے نئے بجٹ پر تحفظات کے اظہار کے بعد اوپن مارکیٹ اورانٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدردوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈیمانڈ نہ ہونے کے باوجود ڈالر کی قدر ایک روپے کے اضافے سے 295روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
اسی طرح انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 18پیسے کے اضافے سے 287.36روپے کی سطح پر بند ہوئے۔
دوسری جانب پاکستان ایکسچینج ایسوسی ایشن چیئرمین ملک محمد بوستان نے پیش گوئی کی ہے کہ 30جون 2023 تک آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کی صورت میں ڈالر کے اوپن ریٹ گھٹ کر 270 روپے پر آنے کے امکانات ہیں۔