پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزارت خزانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اعلان کیا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ عالمی منڈی میں گیس اور تیل کی قیمتوں میں تھوڑا سا اضافہ ہوا ہے اور آج کئی اخبارات نے رپورٹ کیا کہ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 3 روپے کا اضافہ اور پیٹرول کی قیمت میں چند پیسوں کی کمی ہو گی، میں حیران ہوں کہ میڈیا کو پتہ نہیں یہ خبریں کیسے ملیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا اوگرا نے جو تجاویز دیں اس کے مطابق ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، جو آج کے اخبارات میں اضافہ رپورٹ ہوا تھا وہ اضافہ نہیں ہے۔