شاہ جی گل آفریدی کا ساتھیوں کے ساتھ ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد: شاہ جی گل آفریدی نے ساتھیوں کے ساتھ ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی نیوز چینل کے مطابق خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ ن کو بڑی کامیابی مل گئی، شاہ جی گل آفریدی  ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل ہو گئے،خیبرپختونخوا کے ضم اضلاع کی مختلف سیاسی شخصیات نے بھی ن لیگ میں شمولیت کااعلان  کر دیا۔

مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہاکہ پاکستان اصلاحات پارٹی کے چیئرمین اور دیگر کو خوش آمدید کہتے ہیں،شمولیت خیبرپختونخوا کی سیاست میں تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا، ان کاکہناتھا کہ ن لیگ کے ہر دور میں پاکستان مستحکم ہوا۔