لاہور: ایل پی جی کی قیمت میں 140 روپے کلو کی حیرت انگیز کمی ہو گئی۔
اوگرا کے تاریخ ساز فیصلے نے ایل پی جی مافیا کی کمر توڑ دی، ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی، ایل پی جی کی قیمت 350 روپے سے کم ہوکر 210 روپے فی کلو گرام ہوگئی۔
ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے اربوں روپے کی بلیک مارکیٹنگ کی مگر اوگرا نے اس حوالے سے سماعت کی اور نوٹیفکیشن کے بعد تفصلی فیصلہ جاری کر دیا، جس کے تحت اوگرا کے فیصلے کے مطابق اب لوکل اور امپورٹڈ ایل پی جی ایک ہی قیمت پر فروخت ہوگی۔