نیویارک: ورلڈ آف اسٹیٹکس نے دنیا میں مہنگائی کے حوالے سے سرفہرست ممالک کے نام جاری کیے ہیں جس کے مطابق پاکستان مہنگائی کی شرح کے حوالے سے دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے۔
ورلڈ آف اسٹیٹکس کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد ہے جو کہ دنیا میں چھٹے نمبر پر سب سے زیادہ ہے۔ ورلڈ آف اسٹیٹکس کے مطابق جنوبی امریکی ملک وینز ویلا میں مہنگائی بڑھنے کی رفتار دنیا میں تیز ترین ہے، وینز ویلا میں مہنگائی کی شرح میں 436 فیصد سالانہ کے حساب سے اضافہ ہو رہا ہے۔
اس فہرست میں عرب ملک لبنان 269 فیصد کی شرح کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ اس کا پڑوسی ملک شام 139 فیصد کے ساتھ دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔اس کے علاوہ ارجنٹینا 114 فیصد کے ساتھ چوتھے، ترکی 39 فیصد کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔