ولی گیس فیلڈ سےدریافت گیس سوئی ناردرن کے نیٹ ورک میں شامل

توانائی بحران کے خاتمے کے سلسلے میں نئی پیشرفت،ولی گیس فیلڈ سےدریافت گیس سوئی ناردرن کے نیٹ ورک میں شامل کرلیا گیا۔

او جی ڈی سی ایل نے گزشتہ برس لکی مروت کے علاقے ولی میں گیس ذخائردریافت کیے تھے ترجمان کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن نے گیس کی سپلائی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر پائپ لائن بچھائی۔

ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن بورڈاورموجودہ مینجمنٹ کی کاوشوں سےپائپ لائن کووقت سے پہلے مکمل کرلیا گیا،سوئی ناردرن نے گیس کو سسٹم میں شامل کرنے کے لیے 66 کلومیٹر پائپ لائن بچھائی گئی۔

ترجمان کے مطابق ولی گیس فیلڈ سے ابتدائی طور پر 10 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سپلائی شروع ہوچکی۔