پاک سوزوکی نے موٹر سائیکل اور آٹوموبیل پلانٹس مزید 16 دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق موٹر سائیکل اور آٹوموبیل پلانٹس 22 جون سے 8 جولائی تک بند رہیں گے۔ فیصلہ پارٹس کی قلت اور انوینٹری نا ہونے کے باعث کیا۔
اس سے قبل پاک سوزوکی نے اپنےموٹر سائیکل پلانٹ کی بندش میں 16 جون تک توسیع کی تھی۔ کمپنی کا مؤقف ہے کہ حکومت کی جانب سے آٹو سیکٹر کی درآمدات پر عائد پابندیوں کی وجہ سے کمپنی کو انونٹری کی قلت کا سامنا ہے۔