کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں معمولی اضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں سستا ہوگیا۔
سٹیٹ بینک کے جاری اعداد وشمار کے مطابق آج کاروباری ہفتے کے پہلے دن کے آغاز میں ہی انٹر بینک میں ڈالر7پیسے اضافے سے 287.19 سے بڑھ کر 287.26 پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3روپے کمی سے 294روپے پر بند ہوا ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت رجحان تھا جو بعد میں منفی میں تبدیل ہو گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 163 پوائنٹس کی کمی سے 41 ہزار 137 پر آ گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 41 ہزار 301 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔