عید قرباں پر5 چھٹیوں کا اعلان

 وفاقی حکومت نے عیدالاضحی پر 5 چھٹیوں کا اعلان کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق منگل سے ہفتے تک ملک کے تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

نوٹی فکیشن وفاقی کابینہ نے جاری کیا ہے جس کے مطابق عیدالاضحی کی چھٹیاں 27 جون تا یکم جولائی 2023 (منگل سے ہفتہ) تک ہوں گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظرآگیا ہے مناسک حج کا رکن اعظم 9 ذوالحج یعنی 27 جون کو ہوگا۔ عیدالاضحی 28 جون بروز بدھ کو ہوگی۔