انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ،اوپن مارکیٹ میں قیمت مستحکم رہی۔
سٹیٹ بینک کے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 24 پیسے کی کمی ہوئی ہے، انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 98 پیسے پر بند ہوا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 287 روپے 22 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 292 روپے پر مستحکم رہا ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 432 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار 220 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔ دن بھر مجموعی طور پر 320 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 69 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 227 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 40,804 جبکہ کم ترین سطح 40,191 رہی ۔