گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں گلاف الرٹ جاری

گرمی کی حالیہ لہر کے باعث گلیشیئر پگھلنے کے خدشات کے پیش ںظر محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں گلاف الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں رواں ہفتے گرمی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ درجہ حرارت معمول سے چار تا چھ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا۔ اگلے ہفتے کے دوران بارش کا سلسلہ بھی جاری رہے گا جس کے باعث دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔

  گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں گلاف اور فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

 ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق گلیشئر پگھلنے  کی صورت میں متعلقہ ادارے ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہیں.علاقے کے مکین باخبر و محتاط رہیں. کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی انتظامیہ سے تعاون کریں.سیاح اس دوران ممکنہ گلوف والے علاقے میں سفر اور رہائش سے گریز کریں.بروقت حفاظتی انتظامات گلیشئر  کے پگھلنے سے ہونے والے نقصانات سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں.