سیول: جنوبی کوریا کا نوجوان پاپ سٹار چوئی سنگ بونگ اپنے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 33 سالہ پاپ سٹار نے خودکشی کی ہے جبکہ گلوکار نے موت سے ایک روز قبل اپنے یوٹیوب کمیونٹی پیج پر ایک نوٹ بھی لکھا تھا۔
کے پاپ سٹار نے مذکورہ نوٹ میں لکھا تھا کہ ’میری احمقانہ غلطی سے متاثر ہونے والے تمام لوگوں سے معافی مانگنا چاہتا ہوں‘۔
یاد رہے کہ سن 2021 میں چوئی سنگ بونگ کی ساکھ کو کینسر اسکینڈل کی وجہ نقصان پہنچا تھا۔ گلوکار نے اپنی کینسر میں مبتلا ہونے کی جھوٹی خبر پھیلا کر علاج کیلئے لوگوں سے امداد وصول کی تھی۔
تاہم حقیقت سامنے آنے کے بعد اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اسے بےحد شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ گلوکار کی موت پر مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔